پاکستان کے صحت مند مستقبل کی جانب قدم

0

پانچ روزہ ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم 21 فروری تک جاری رہے گی جبکہ حساس علاقوں میں یہ مہم سات روز پر محیط ہوگی جس میں 2لاکھ 65ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے
ملک کے مستقبل کو اپاہج ہونے سے بچانے کے حوالے سے مہم کے دوران 3 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجبکہ سبی میلےکی وجہ سےسبی اور ہرنائی میں مؤخر کی گئی انسداد پولیو مہم 2 مارچ سے شروع کی جائے گی ۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمےکیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم رواں برس ملک میں پولیو کے 17کیسز سامنے آچکے ہیں اس لئے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
ادھر پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس مہم کا حصہ بنیں اور وہ کل لاہورمیں انسداد پولیو مہم میں شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: