پاکستان کے اعلیٰ ظرف کی شاندارمثال

شاہ محمود قریشی کا پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اچھا پڑوس چاہتا ہے۔ افغان امن عمل کیلئے ہم نے کام کرنا ہے اور آپ نے اس پر یقین کرنا ہے۔ افغانستان کا مشرقی بارڈر بڑا دوستانہ ہے۔ پاکستان افغانستان کیلئے انتہائی دوستانہ رویہ رکھتا ہے ہم پر یہ واضح ہے کہ افغانستان میں کیا کرنا چاہئے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ افغانستان میں صدارتی الیکشن ہوں۔ پاکستان افغان صدارتی الیکشن میں کسی کی بھی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا۔وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باجود کرتارپور راہداری کھولنے کافیصلہ کیا ہے۔ ہم گورونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر دنیا کواپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، خواتین کواغوا کر کے عصمت دری کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.