پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی

پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی،،، بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا، جس کے بعد انڈس واٹر کمیشن پاکستان کا وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھرپور آواز بلند کی ہے جس پر اسے کامیابی ملی ہے، بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں گزشتہ برس اگست میں بھارتی وفد پاکستان آیا تھا جبکہ پاکستانی وفد کو گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت متنازع آبی منصوبوں کے معائنہ کے لیے جانا تھا مگر بھارت نے بلدیاتی انتخابات کا بہانہ بنا کر منع کر دیا مگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسلسل اس سلسلے میں رابطہ رکھا جس کا بھارت کی طرف سے اب مثبت جواب ملا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.