پاکستان کی بیمارمعیشت کیلئے ایک اوربری خبر

0
کرونا وائرس کی دہشت نے دنیا کو ہل کر رکھ دیا،،،آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا جہاں کورونا وائرس سے رواں سال عالمی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے وہیں معیشت کی واپسی کے عمل میں بہت تیزی بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے سینکڑوں افراد پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ اسے کتنی تیزی سے قابو کیا گیا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو ہدایت کرتی ہوں قبل از وقت نتیجے پرمت جائیں، ابھی بھی بہت بڑی غیریقینی ہے، ہم تصورات کے بجائے حالات کے ساتھ چلتے ہیں۔ یہ بہت قبل از وقت ہوگا کہ اس بیماری کے مکمل اثرات کا انداز لگایا جائے لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ یہ وبا ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو پہلے ہی متاثر کرچکی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک اس وائرس کی نوعیت کا علم نہیں اور ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ چین کتنی جلد اس پر قابو پانے کا اہل ہوگا، ہمیں نہیں پتا کہ یہ دنیا کے باقی حصوں کو بھی متاثر کرے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: