پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

0

وزیراعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق ویژن کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ عالمی جریدے ٹائم میگزین نے کور پیج پر دیگرعالمی رہنماؤں کے ساتھ تصویر چھاپ دی۔
ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کے لیے آواز بلند کرنے والے پانچ عالمی رہنماؤں میں شامل کیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی پارٹنرشپ سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ ساتھ جرمن چانسلراینگلا مرکل،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر شائع کیں۔
بلین ٹری سونامی جیسے پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے والے عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ 22 جنوری کو شیڈول خطاب ورلڈ اکنامک فورم کئی زبانوں میں براہ راست نشر کرے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: