پاکستان کیلئے افغان امن عمل کا حصہ بننا انتہائی اہم،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسے مصالحت نہیں کہتے کہ آپ دشمن کو اطمینان دلائیں اور مطالبات مان لیں، مصالحت تب ہوتی ہے جب تمام فریق غلطی کا احساس کریں اور ذمہ داری قبول کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ غلطیوں پر نادم ہونے کے بعد سمجھوتے پر پہنچیں تو اسے مصالحت کہتے ہیں، اگر آپ ایک فریق کومطمئن کریں، مطالبات مانیں، مفاہمت کریں تو یہ پاکستان اور خطے کے لیے تباہ کن ہو گا۔بلاول بھٹو نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورت حال پر یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں بھی خطاب کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں ،پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.