پاکستان کیخلاف میچ میں سلواوورریٹ کیوں رہا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے انگلش کپتان این مورگن کو پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے معطل بھی کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔خیال رہے کہ این مورگن 12 ماہ کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی این مورگن سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.