پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا معاملہ

0

پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے چین پہنچ گیا جبکہ 3 روزہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا،پاکستانی وفدکی قیادت وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرکررہے ہیں جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ،کسٹمز،اسٹیٹ بینک،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ،وزرات خارجہ اور وزرات داخلہ کے حکام وفد میں شامل ہیں۔
بیجنگ میں23جنوری تک ہونیوالےمذاکرات فیس ٹوفیس ہوں گےاور اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگاجبکہ پاکستان اکتوبرسےجنوری تک27شرائط پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کرےگا۔ رپورٹ 16 فروری سے شروع پیرس اجلاس میں زیرغورلائی جائےگی جس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔
ادھر پاکستان کی جانب سے گرےلسٹ سےنکلنے کیلئے متحرک سفارتی ڈپلومیسی اپناتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ جاری ہےجبکہ پاکستان نظرثانی رپورٹ 8جنوری کوایف اےٹی ایف کوبھجواچکاہےجس میں بتایاگیاکہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئےٹھوس اقدامات کئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: