پاکستان کوٹی 20ورلڈکپ جیتے10برس بیت گئے

پاکستان کو آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتے10برس ہوگئے،21جون 2009ء کو لارڈز کے میدان میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو 8وکٹ سے شکست دے کر ٹی 20ورلڈکپ کی چمپئن بنی تھی
لارڈز کے میدان کھیلے گئےٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےفائنل میں پاکستان کا سری لنکا کےساتھ ٹاکراتھا،سری لنکن کپتان کمار سنگا کارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ پر 138رنزبنائے۔سنگا کارا 52گیندوں پر 64رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق نے 3اوورز میں 20رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جس سےسری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ کی کمرٹوٹ گئی
سری لنکا کی جانب سے سیٹ کردہ 139رنزکاٹارگٹ پاکستان نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر 2وکٹوں کےنقصان پر پورا کر لیا ،
میچ کے بہترین کھلاڑی شاہد خان آفریدی قرارپائے،جنہوں 2چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 54رنز بنائے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.