پاکستان کوتنہا کرنےکا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا،شاہ محمود قریشی

0

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کوتنہا کرنےکا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا،،،5 عالمی طاقتوں کو آگاہ کر دیا تھا کہ بھارتی الیکشن سے پہلے کچھ نہ کچھ ہو گا میونخ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ توجہ ہٹانے کے لیے ایسے واقعات ہوسکتے ہیں ،کیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا ردعمل نہیں ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نریندر مودی روایتی سیاستدان کی طرح اگلے الیکشن پر نظر رکھ کر ردعمل دے سکتے ہیں، ان کو چاہیے خطے کے امن اور بہتری کی بات کریں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا۔ الزام تراشیوں سے نہ پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آج ہوگا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی مارچ میں پاکستان کا اہم دورہ کریں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: