پاکستان کوبلیک لسٹ کرنےکی وزارت داخلہ نےتردیدکردی

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ “ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔” پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی جو فروری سے اکتوبر 2018کےدورانیے پر مشتمل تھی اور اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے درکار مزید اقدامات کا ذکر تھا۔تاہم رپورٹ میں اکتوبر 2018کے بعد کے عرصے کا احاطہ نہیں کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پلان پر عمل درآمد میں کافی پیشرفت کی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں اجلاس میں شریک پاکستانی وفد نے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے بھی کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.