پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

0

پیلٹ گن کا استعمال بربریت کی انتہا ہے،،صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا کے نظریے پرعمل پیرا ہے،،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہمیشہ کھڑا رہے گا،،، پاکستان اپنی مکمل اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،،بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔
آرمی چیف نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اظہار یکجہتی سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے،،، دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،، بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےکہا ہےکہ کشمیراورپاکستان ایک دوسرےکیلئےلازم وملزوم ہیں، مسلح افواج مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کےساتھ ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے،سودے بازی کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے،فردوس عاشق اعوان نے کہا امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،آخری گولی،خون کےآخری قطرےتک لڑیں گے،،گورنر اور وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری شہ رگ بچانے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں،،عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلانے کیلئےاپنا کردار ادا کرے ،، منیراکرم نے کہا سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل ہی مسئلہ کشمیرکاحل ہے
صدر مسلم لیگ ن نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن ہم آواز ہیں ،،پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے،، بلاول بھٹو نے بھی آزادی کیلئے جبر سہتے کشمیریوں کو سلام پیش کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: