پاکستان کرکٹ ٹیم کاپری سیزن کیمپ:2 اہم کرکٹرز ہسپتال پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپنر بیٹسمین فخر زمان فی الحال کیمپ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں کیوں کہ انہیں ڈینگی بخار ہوگیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ مکمل صحتیابی کے بعد ہی دوبارہ کیمپ جوائن کرسکیں گے۔
ادھر اوپنر بیٹسمین فخر زمان کیمپ میں پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گھٹنے کی ایم آر آئی کی اہم اس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو فخر زمان کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پری سیزن کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس کی نگرانی سابق کپتان مصباح الحق کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.