پاکستان کرکٹ میں بہتری کی امید

ہیڈ کوچ کیلیے مصباح الحق فیورٹ جب کہ محسن خان، ڈین جونز اور گرانٹ بریڈ برن نے بھی درخواست جمع کروا رکھی ہے، وقار یونس بولنگ کوچ کیلیے امیدوار ہیں،محمد اکرم اور جلال الدین بھی اس عہدے کو سنبھالنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں ،بیٹنگ کوچ کیلیے محمد وسیم اور فیصل اقبال نے بھی درخواست جمع کروارکھی ہے
پی سی بی کے پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، رکن گورننگ بورڈ اسد خان، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ذاکر خان شامل ہیں۔پینل ٹیم منیجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا جب کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے۔ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.