پاکستان کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اسپن باولنگ کوچ بھی رکھنے کا فیصلہ کرلیا،،،اور اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کی پوزیشن کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا ہے تاہم یہ بات قابل حیرت ہے کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مقابلے میں اسپن باولنگ کوچ بننے کیلئے زیادہ سخت شرائط عائد کی ہیں
پی سی بی نے شرط عائد کی ہے کہ قومی ٹیم کا اسپن باؤنگ کوچ بننے کے خواہش مند امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ وہ لیول 3 کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہوں جبکہ سابق کپتان مصباح الحق کو لیول 3 کوچنگ کا تجربہ نہ ہونےکےباوجود قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کی اسپنرز کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئےجلد سے جلد سپن باولنگ کوچ تعینات کرنےکا خواہاں ہے اور ممکنہ طور پر اسپن باولنگ کوچ کی تعیناتی کیلئے بھی ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی رائے کو فوقیت دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.