پاکستان کرکٹ بورڈ کو لینے کے دینے پڑگئے

آئی سی سی کے مطابق ڈسپیوٹ پینل نے تعین کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں دائر کئے گئے دعوے کی رقم کا60 فیصد بھارتی کرکٹ بورڈ کو دے جبکہ پینل کے اخراجات کی رقم بھی پی سی بی ہی ادا کرے۔

بھارت نے ڈسپیوٹ کمیٹی میں مقدمہ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف 15 کروڑ روپے جرمانہ دینے کا دعویٰ دائر کیا تھا اور آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اب پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے جس میں سے 9 کروڑ روپے بھارت کو ملیں گے جبکہ 6 کروڑ روپے آئی سی سی کو سماعت کی اخراجات میں ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کے معاہدے سے انحراف پر پاکستان نے بی سی سی آئی کیخلاف 70 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.