پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹی10 لیگ کے حوالے سے اہم فیصلہ

ٹی10 لیگ رواں سال 15 سے 24نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کے لیے بورڈ نے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے تھے۔ تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے یہ اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں البتہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑی اپنی صوابدید پر ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پی سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 23 سے 25نومبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ جاری رہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں اور 10ویں راؤنڈ کے میچز 11نومبر سے 5دسمبر تک جاری رہیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 9سے 13دسمبر تک ہو گا۔
10اوورز فی اننگز پر مشتمل کرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی10 لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد 2017 میں کیا گیا تھا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور اسے خاصی پذیرائی بھی ملی تھی جبکہ 2018 میں اگلے ایڈیشن کے انعقاد سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کی باضابطہ منظوری دے دی تھی
ماہرین کرکٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کی ایک وجہ کھلاڑیوں کو کرپشن اور فکسنگ کے کسی بھی ریکٹ اور گروہ سے دور رکھنا ہوسکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.