پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ

سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں اذیت ناک شکست کے بعد سرفراز احمد کے ستارے گردش میں ہیں اور انہیں ایک ساتھ تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سخت فیصلہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے تجربہ کار بلے باز اظہر علی کو قیادت سونپ دی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بھی نوجوان بلے باز بابراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے تاہم قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اظہرعلی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابراعظم کو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونےوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا گیا ہے،دورہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی سکواڈ کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں ساتھ دینے پر کوچز، ساتھی کھلاڑیوں، سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.