پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019کیلئےمتحرک

پاکستانی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019 کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگیا،،،اس حوالے سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جو لڑکے ہمارے ورلڈ کپ پلان میں ہیں انہیں آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کے ساتھ موقع دیا جائے گا اور بعض سنیئرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز میں جس ٹیم کا انتخاب ہوگا وہی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ورلڈ کپ کے 16 کھلاڑی ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت کریں گے۔سرفرازاحمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ نئے کھلاڑی ورلڈ کپ پلان میں شامل ہو جائیں لیکن اس بات کا انحصار آسٹریلیا کی سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم میں کئی با صلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں لیکن ان میں فنشنگ ٹچ کی کمی ہے، اپنی کارکردگی کے حوالےسے سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کروں گا ورلڈ کپ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پرآؤں،اپنی کارکردگی کے ذریعے فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.