پاکستان کا گرے لسٹ سے چھٹکارا، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

0
ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہاہے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے،پاکستان نے بھی سفارتی محاذ پر 12 ممالک کو اپنے حق میں ووٹ کیلئے تیار کر لیا۔ پیرس میں 37 ممالک پر مشتمل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہداف پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ملکوں کی حمایت ملنے کی امید ہے جبکہ چین، ترکی اور ملائشیا پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں ڈال کر 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا تھا تاہم بعد میں مدت مزید 3 ماہ بڑھا دی گئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: