پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر!!!

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین جہاز ”بحرمساح” سے متعلق جاری کی گئی ویڈیو کے پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پاک بحریہ میں جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے اہم سنگ میل ہے، بحرمساح کا حصول سمندری تحقیق اور معدنیات کی دریافت میں اہم قدم ہے، جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے آلات بھی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز سے میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے، بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے، اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثنا چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شمولیت سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.