پاکستان چین کےسیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونےوالا پہلاغیرملکی ملک بن گیا

0

چین اورپاکستان کےمابین ایرواسپیس اورہوا بازی میں تعاون پوری غوروخوض کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، چائینہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس (سی ایس این او) کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیویگیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے،ترجمان نےکہا پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ چین کا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)کا استعمال کیا ہے،
بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال نقل و حمل ، زراعت ، آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کے لئے ہوتا ہے، چین بی ڈی ایس سروسز کے دائرہ کارکو بی آر آئی کے شراکت دار ممالک تک بڑھانے کا خواہاں ہے،واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے ،جس نے بی ڈی ایس پر باضابطہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: