پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25 مارچ سے سجے گا

0

پاکستان ان دنوں کرونا کے ساتھ ساتھ کرکٹ وائرس سے بھی دوچار ہے ،،کرونا کا تو علم نہیں لیکن کھیلوں کا یہ بخار جلد قوم کے سر سے اترتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ 22 مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل کے ٹھیک دو روز بعد پھر سے کرکٹ کے میدان آباد ہوجائیں گے ۔
پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ25 مارچ سے سجنے کو تیار ہےاور اس کی تمام تر تیاریاں کرلی گئیں ، قومی ایونٹ کی میزبانی ملک کے 4 شہر کراچی، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کریں گے۔افتتاحی روز تین میچزکھیلے جائیں گے اور تینوں مقابلے کراچی کے مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل19 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
سرفراز احمد سندھ ، حارث سہیل بلوچستان اور عماد وسیم ناردرن الیون کے کپتان ہوں گے۔ سینٹرل پنجاب الیون میں بابر اعظم، اظہر علی، احمد شہزاد، کامران اکمل، فہیم اشرف اور دیگر شامل ہیں، خیبر پختونخوا الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان جبکہ سدرن پنجاب فرسٹ الیون میں شان مسعود اور سمیع اسلم جیسے معروف پلیئرز شامل ہیں۔
دوسرے کھلاڑیوں میں علی عمران، ذیشان ملک، عمر امین، آصف علی، محمد اعظم، محمد نواز، شاداب خان، روحیل نذیر، سہیل تنویر، موسی خان، حیدر علی، شاہین آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف اور عمیر مسعود موجود ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: