پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا حل فوجی نہیں ،مذاکرات ہیں ، ملیحہ لودھی

پاکستان فریقین میں امن عمل بحالی کیلئے پرامید ،،،،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان پرمباحثے پر افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے ،افغان امن کوششوں میں پاکستان اپناکرداراداکرتا رہے گا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے ،پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا حل فوجی نہیں ،مذاکرات ہیں
یاد رہےاس ست قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ پاکستان نے ہمیشہ تمام فریقین میں امن عمل جاری رکھنے پر زور دیا ۔ پاکستان افغان امن عمل میں نیک نیتی سے سہولت کاری فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان مسئلہ کا حل فوجی نہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.