پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مستردکردی

Dr Muhammad Faisal

0

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیوری کی ساکھ اورغیرجانبداری پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں کیونکہ پاکستان ایک کثیرالمذہبی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں اور اقلیتوں سے مساوی سلوک اورحقوق کی فراہمی پاکستانی آئین کی اساس ہے،پاکستان میں اقلیتوں کوقانون سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جبکہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جائیدادوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ نے تاریخی فیصلے دیئے۔پاکستان کو اپنی اقلیتوں سے متعلق بیرونی مشورے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیرمیں خلاف ورزیاں نظرنہیں آرہیں۔امریکا کو اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: