پاکستان میں ہی نہیں امریکا میں بھی سیاستدان بدنام

0

سپیکٹیٹر انڈکس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں ا مریکی عوام کے اخلاقی اقدار اور معیار پر سب سے زیادہ نرسز اور ڈ اکٹرز پورے اترے ہیں۔۔ گیلپ کے طرف سے جاری کردہ سروے کے مطابق نرسز پر 84 فیصد اور ڈاکٹرز پر 67 فیصد عوام کو یقین ہے اسی طرح ایمانداری کے معیار پر فارماسسٹ 66 فیصد پورے اترے ۔۔ اس کےبعد ٹیچرز جنہیں 60 فیصد ووٹ پڑے اس کے بعد پولیس والوں کا نمبر ہے جو 54 فیصد ووٹ لے کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
اکاؤنٹنٹس کو 42 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔۔ پادری اور مذہبی پیشوا حضرات 37 فیصد عوام کا یقین حاصل کرسکے اسی طرح صحافیوں پر 33 فیصد عوام کو اعتماد ہے صحافیوں کے بعد نمبر آتا ہے بینکرز کا جنہیں صرف 27 فیصد عوام ایماندار سمجھتے ہیں۔۔ سیکنڈ لاسٹ نمبر ہے وکلا کا جن پر صرف 19 فیصد عوام کو اعتماد ہے اور اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ارکان کانگرس ہیں جنہیں صرف 8 فیصد عوام ایماندار سمجھتے ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: