پاکستان میں کرونا مزید 60افراد کی زندگیاں نگل گیا

0
پاکستان میں کرونا کےمتاثرین تیزی سےبڑھنے لگے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کرونا کےتصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 تک پہنچ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق پنجاب میں 69 ہزار 536، سندھ میں 72 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 337، اسلام آباد میں 11 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 516، سندھ میں ایک ہزار 124، خیبر پختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 108، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 23 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 50 ہزار 141 افراد کےٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 77 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ 3 ہزار 337 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: