پاکستان میں کرونا سےاموات میں مسلسل کمی،،صورتحال دن بدن بہترہونےلگی

0

پاکستان میں کرونا سے اموات میں مسلسل کمی سےصورتحال دن بدن بہترہونےلگی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق مہلک وائرس سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی ،،پنجاب میں 2 ہزار 113، سندھ میں 2 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: