پاکستان میں کرونا بےقابو،،، مزید 105افراد کی جانیں نگل گیا

0

پاکستان میں کرونا وائرس کےقاتل وارجاری ہیں،مہلک وائرس سے ایک دن میں مزید 105 افراد جان کی بازی ہارگئےجس کےبعد اموات کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی،پنجاب میں ایک ہزار 495، سندھ میں ایک ہزار103،خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 22 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لاپرواہی اوربے حتیاطی کےباعث کرونا کےمتاثرین تیزی سےبڑھنےلگے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق پنجاب 68 ہزار 308،سندھ میں 71 ہزار 92 ، خیبرپختونخوا 22 ہزار 633،بلوچستان میں 9 ہزار 587 ،اسلام آباد 11 ہزار 219،گلگت بلتستان ایک ہزار 326 اورآزادکشمیرمیں 869 کیسزرپورٹ ہوئے
ملک بھرمیں 11 لاکھ 26 ہزار 761 کروناٹیسٹ کیےجاچکےہیں،گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 24 ہزار 599 کروناٹیسٹ کیےگئے،اب تک ملک بھرمیں کروناسےمتاثر 73 ہزار 471 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ کروناسےمتاثر 3 ہزار 236 افرادکی حالت تشویشناک ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: