پاکستان میں سیاسی ماحول گرم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی تذکرہ رہا۔وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملے گی۔اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.