پاکستان میں ابھی تک کرونا کا کوئی کیس نہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

0

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت، این آئی ایچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ایئر پورٹس پر تربیت یافتہ ہیلتھ سٹاف کا اضافہ کر دیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، وزارت صحت میں قائم ایمرجنسی آپریشن سیل صورتحال مانیٹر کر رہا ہے،ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظرعلیحدہ وارڈز مختص ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: