پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرچین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، بیجنگ ایئر پورٹ پر چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے وزیرِ خارجہ کو الوداع کیا۔اپنےمختصر دورۂ چین کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی اور اسٹیٹ قونصلر سے ملاقات کی ، رہنماؤں کا خطے میں امن و امان اور مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلۂ خیال ہوا،چین نے پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔
MONTAGE
چینی وزیر خارجہ اور اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گا، چین یہ یقین رکھتا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے یک طرفہ اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے جس سے امن کو خطرہ ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.