پاکستان سپر لیگ میں سپر کھیل کے سپر مقابلے

0

پاکستان سپر لیگ کا ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والا میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے 9 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ راولپنڈی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
اس سیزن کا افتتاحی میچ بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 وکٹ سے کامیاب ہوئی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اپنے 3 میچ کھیل کر 2 میں کامیاب ہوچکی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: