پاکستان سپر لیگ میں آج نئی تاریخ رقم ہوگی

0

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں آج نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے اور ملتان پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرے گا اور 12 سال بعد ملتان میں کوئی ہائی فائی میچ ہونے جارہا ہے
ملتان میں آخری مرتبہ کوئی بین الاقوامی میچ 16 اپریل 2008 کو پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،اس کے علاوہ اب تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 انٹرنیشنل کرکٹ ٹیسٹ اور 7 ون ڈے میچ کھیلے جاچکے ہیں۔
12 برس بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فائیو کا آٹھواں میچ کھیلے جائے گا جو مہمان ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور میچ میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیمیں پرجوش ہیں اور دونوں ہی بھرپور تیاری میں دکھائی دیتی ہیں ۔ ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں تو شائقین کرکٹ کا جوش بھی قابل دید ہے۔
پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی تو ایک میں اسےکامیابی بھی حاصل ہوئی جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: