پاکستان سپر لیگ فائیو کے آغاز میں 42 روز باقی

0

پاکستان سپر لیگ فائیو کے آغاز میں 42 روز باقی رہ گئے،،ایک طرف پی ایس ایل کے کھلاڑی کھیل کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب کرکٹ شائیقین کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ لاہور سمیت چاروں شہروں میں میچ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کر دی گئی ہے۔جو شائیقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔تو ادھر کرکٹرز کے کٹ آؤٹ میں بوم بوم آفریدی نے بھی جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیدیا ۔ ڈے میچز کے ٹکٹوں کے نرخ میں کمی تاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔
۔پاکستان سپر لیگ سیزن کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: