پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر سادگی سے منایا جا رہا ہے

0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مسیحی برادری نے ایسٹر کی تمام تر مذہبی تقریبات منسوخ کر دیں اور تہوار سادگی کے ساتھ گھروں میں منانے کا اہتمام کیا ۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی دعائیہ تقریبات میں آن لائن شرکت کی ہدایت کی گئی ، دفعہ 144 کے باعث کسی کو چرچ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرجا گھروں میں انتہائی محدود پیمانے پر عبادات کا اہتمام کیا گیا جب کہ پادری اور ایک معاون عبادت اور دعا کے لیے چرچ میں موجود تھے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری گھر پر عبادات اورخوشیاں منائیں، خودکو اور خاندان والوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: