پاکستان بھی اب کرونا وائرس کی تشخیص کرسکے گا

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللہ!پاکستان کے پاس کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے،معاون خصوصی صحت کا مزید کہناہے کہ میں قومی ادارہ صحت کی لیڈرشپ اورٹیم کو سخت محنت پر داددیتا ہوں،ٹیم کی جانب سے تشخیص کو موثر بنانے کیلئے سخت محنت کی گئی۔
پہلے مرحلے میں کروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کافیصلہ کیا ہے اورقومی ادارہ صحت میں اب کروناتشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ ائیرپورٹس پر مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جا رہی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کو ناک سے خون نکل بہنے پر فوری آئیسولیشن روم منتقل کردیا گیا، مشتبہ مسافر کی مکمل سکریننگ کے بعد اسے سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا۔
چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا جہاں سے چین کے شہر کرومچی جانا چاہتا تھا۔ چین کی پرواز بند ہونے کے باعث مسافر ائیرپورٹ لاونج میں انتظار کر رہا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چینی شہری میں کرونا وائرس کی ابتدائی علامات نہیں پائی گئیں، مزید ٹیسٹوں کیلئے اس کے خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: