پاکستان بننے کے بعد قائداعظم محمد علی جناح کو ایک بار ہی عیدالاضحیٰ منانےکاموقع ملا

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کی آخری عیدالاضحیٰ پاکستان کے وجود میں آنے کے 72 ویں روز، ہفتہ 25اکتوبر 1947 کو کراچی میں منائی۔ آزادی کے بعد یہ 73ویں عید الاضحیٰ ہے، جو حسن اتفاق سے آزادی کے مہینے میں منائی جارہی ہے۔آزاد پاکستان میں جب عیدالاضحیٰ پہلی مرتبہ منائی گئی تو قوم کو یہ موقع پہلی اور آخری مرتبہ ملا جب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح آزاد وطن میں تمام پاکستانیوں کے درمیان موجود تھے۔عیدقرباں کے موقع پر قائد اعظم بہت پرجوش تھے،وہ نماز عید سے قبل انتظامات دیکھنے کےلیے ساڑھے8 بجے اپنے اسٹاف کے ہمراہ عید گاہ میدان میں تشریف لائے۔ میدان میں ایک نہایت خوبصورت شامیانہ لگایا گیا تھا جبکہ شہر بھر میں پولیس کو چوکس رکھا گیا تھا،عیدگاہ میدان بندر روڈ پر ٹھیک 10 بجے نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔قائد اعظم کے ہمراہ وفاقی اور صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وزراء بھی نماز عید کےاجتماع میں شریک ہوئے، نماز عید کے بعد پاک فوج نے قائد اعظم کو عید گاہ میدان میں سلامی دی،سلامی کے موقع پر پاک فوج کے آگے 22 طیارہ شکن توپوں کا دستہ تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.