پاکستان اور چین میں فضائی آپریشن بحال

0

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ۔ چین کے شہر ارومچی سے پہلی براہ راست پرواز61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی اور غیرملکی ایئر لائن کی پرواز 40 طلباء کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی جبکہ تیسری فلائٹ سے 82 مسافر وفاقی دارالحکومت پہنچے۔
ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ سکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام ایئر پورٹ کا دورہ جہاں ڈاکٹر ظفرمرزا نے مسافروں کی سکریننگ کے انتطامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے،حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے،قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کرونا وائرس کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے، تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: