پاکستان اور ترکی کا سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے مسودے پراتفاق

فروری میں ترک صدرکے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ سرمایہ کاری،زراعت، دفاعی انڈسٹری، بینکنگ و فنانس سمیت71شعبوں میں دوطرفہ تعان کے فروغ کیلیے سٹریٹجک اکنامک فریم ورک اورپلان آف ایکشن کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ سربراہی میں اعلی سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل قائم کی جائے گی۔
کوآپریشن کونسل سٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے مجموعی طور پر رہنمائی اور ویژن فراہم کرے گی، متوقع دورہ پاکستان سے قبل ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ وزارت اقتصادی امور میں سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے مسودے پر دستخط کیلئے سفارتی چینل سے ترک حکام کے ساتھ رابطے کیلئے وزارت خارجہ کو بھی خط ارسال کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.