پاکستان اور بنگلادیش واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

0

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کراچی کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلیے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کیلیے کچھ روز مزید دینا چاہتے تھے، مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلادیش سے کراچی پہنچے گی، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور بنگلادیش ساتویں نمبر پر براجمان ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 12 پوائنٹس کا فرق ہے۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مہمانوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، لہذا پی سی بی اب زیادہ عرصے کیلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے آغاز سے قبل ہی مداحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اس دوران شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پاکستان نے بنگلادیش سے ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں اننگز اور44 رنز سے جیتا ہے، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپرہے۔ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے اوپر لے جاسکتی ہے، سردست یہ دونوں ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر فائز ہیں، بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: