پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسراٹی ٹوئنٹی

پاکستانی بلے بازوں نےانتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت گرین شرٹس 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ مگر کینگروز نے پھر بھی شاہینوں کے پرکاٹ دیئے
گرین شرٹس کو ان کی پھرتیاں لے ڈوبیں ،،، ،،،ٹاس جیتنےکےبعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا لیکن فخرزمان صرف 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔ فخرکے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی۔
رضوان باہرنکل کر شاٹ کھیلنےکی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہوئے تو آصف علی نے بھی چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے دیا۔ کپتان بابر اعظم اور چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے 16 اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 106 رنز تک پہنچایا لیکن دو رنز لینے کی کوشش میں بابر رن آؤٹ ہو گئے
کینگروزنے 150 کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ رہے جب کہ میک ڈرمٹ نے بھی بغیر آؤٹ ہوئے 21 رنز بنائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.