پاکستان اورٹویٹرانتظامیہ کےدرمیان معاہدہ طے

بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اوراجارہ داری بھی گئی، اب کشمیریوں کے حق کے لئے اُٹھی کوئی آواز دبائی نہ جاسکے گی۔ کشمیر پر بھارت کے پانچ اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی اور اہل کشمیر کے حق میں آواز اُٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کئےگئے۔ ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان نے ٹوئٹرکے اعلیٰ حکام سے معاہدہ کرلیاچیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔جس میں ٹوئٹر پربھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ نےحکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتےہوئےاکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔ نئے طریقے کارکےمطابق ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سےرابطہ کرےگی۔
Back

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.