پاکستانی پاپ میوزیک کو منفرد انداز بخشنے والے گلوکار

دنیا بھر میں کروڑوں چاہنے والوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے دیوانہ بنانے والے عاطف اسلم بارہ مارچ 1983کو پنجاب کے چھوٹے سے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔1995میں نو سال کی عمر میں عاطف اسلم اپنے والدین کے ہمراہ لاہور منتقل ہوئے ۔عاطف اسلم کو کالج کے زمانے سے ہی موسیقی سے محبت پیدا ہوگئی
عاطف اسلم نے موسیقی کا آغاز 2004 سے کیا مگر ان کا پہلا باقاعدہ میوزک البم ’جل پری‘ 2005 کو منظر عام پر آیا۔جس نے شہرت کی بلندی کو چھولیا۔ البم کے سارے گانے بے حد مقبول ہوئے اور موسیقی کے مداحوں کو ایک نئی آواز ملی۔ گلوکارعاطف اسلم کا مقبول ترین اور کیریئر کا پہلا گانا بھیگی بھیگی یادیں نے انہیں بالی ووڈ تک پہنچا دیا جہاں انکی شہرت اور کامیابی کا سلسلہ نہ روک سکا اور عاطف اسلم کی آواز بالی وڈ فلموں کے لیے کامیابی کی ضمانت بن گئی۔
پاکستانی فلم بول ، ہومن جہاں ،ایکٹر ان لاء جیسی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔۔گلوکار عاطف اسلم کو اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا فن بھی خوب آتا ہے ۔عاطف اسلم نے گلوکاری کیساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اورپاکستانی فلم بول میں پہلی دفعہ اداکاری اور اپنے مداحوں کے دل جیتے۔
عاطف اسلم کو اپنی سریلی آواز کی وجہ سے 2008 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، جبکہ اب تک وہ اپنے گانوں کی وجہ سے متعدد ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اب تک 6 لکس ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: