پاکستانی پائلٹ کےجعلی لائسنس کامعاملہ مزید سنگین

0
امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نےپی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا،پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث یہ پابندی لگاتے ہوئےاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،اعلامیہ کے مطابق پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے،پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلا سکے گا۔ پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ ۔ترجمان پی آئی اے نے امریکا پروازوں پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کر دی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے پر پاکستانی حکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے۔ پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ حل ہوجائیگا۔جعلی یا مشکوک لائسنس کےالزام کے تحت حکومت نے پی آئی اےکے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی،مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 30 جون کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: