پاکستانی نژاد صدف جعفر امریکی ریاست کی مئیر منتخب

پاکستانی نژاد صدف جعفر نے امریکاکی ریاست نیوجرسی کے علاقے مونٹگمری کی مئیر کا عہدہ سنبھال لیا، ان کی فیملی ستر کی دہائی میں امریکا منتقل ہوئی تھی۔ صدف جعفر ریاست کی پہلی جنوب ایشیائی مئیر ہیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

صدف جعفر سے مئیر کے عہدے کا حلف اٹارنی جنرل گوربیر گریوال نے لیا۔ مونٹگمری ٹاؤن شپ کمیٹی مئیر اور دیگر 4 اراکین پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے صدف جعفر کا کہنا تھا کہ وہ لوکل گورننس میں کمیونٹی کو زیادہ سےزیادہ شامل کریں گی۔ صدف جعفرڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے پچھلے برس کمیٹی رکن منتخب ہوئی تھیں، وہ تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.