پاکستانی معیشت کیلئے خوشی کی خبر

پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی،،،ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا،،، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا،،،بینک حکام کے مطابق اعلان کردہ قرض 2019 سے 2021 کے درمیان جاری کیا جائے گا اور یہ رقم توانائی، تجارت، کیپیٹل مارکیٹ پر خرچ ہو گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کامیاب دورہ سعودی عرب کیا جس کی وجہ سے سعودی عرب نے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط نومبر میں دی اور ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط دسمبر میں مل گئی ہے جبکہ تیسری قسط جنوری میں موصول ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب چین نے بھی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بڑے پیمانے پر سرماریہ کاری کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.