پاکستانی لیجنڈ اداکارمصطفٰی قریشی کی آج اکیاسی ویں سالگرہ

پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالے سینئراداکارمصطفیٰ قریشی 11مئی 1938کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کی پہلی فلم” لاکھوں میں ایک ” 1967 میں ریلیز ہوئی،جس میں مصطفیٰ قریشی نے اداکاری کی دھاک بٹھادی۔
پنجابی فلموں نے ان کی شہرت کو چارچاند لگادیئے۔پہلی پنجابی فلم ”چارخون دے پیاسے“میں بھی انہوں نے یادگار کردار نبھایا۔اسی طرح ”مولا جٹ“ میں نوری نت کا کردار پنجابی فلموں کی پہچان بن گیا ۔
42 سال سے زائد عرصہ کے دوران ساڑھے 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلایحتوں کا لوہا منوایا۔ ان میں ”لاکھوں میں ایک، آرزو،شعلے،چیف صاحب،سرگم،جیوا،شیرخان،وارنٹ،حشرنشر،ہتھکڑی اورعندلیب“سمیت دیگرشامل ہیں۔
مصطفیٰ قریشی نے جہاں فلم کے لیے بہت کام کیا وہیں آج کل وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی اہم کردار نبھارہے ہیں اور ان کا فنی سفرکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.