پاکستانی طلباء کی چینی عوام کی طرح حفاظت کررہے ہیں

0

اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق کہا ہے کہ چین کے شہر ووہاں میں پھنسے پاکستانی طلبا محفوظ اور صحت مند ہیں اور چینی حکومت پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، ہم پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور طلباء کے والدین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔
سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کرلیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں کیوں کہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔
سفارت خانہ نے مزید کہا کہ ، ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں لیکن لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے مزید روکنا ہے تاہم پاکستانی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کرچکے ہیں اور اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: