پاکستانی سٹارآئیکون ماہرہ خان کیلئےایک اوراعزاز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نےماہرہ خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ،،جس میں وہ اقوام متحدہ کا کیپ لگائے مہاجرین بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ماہرہ خان ہماری نئی خیر سگالی سفیر ہیں
ماہرہ نےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہےجس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی ہیں۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللّہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اترنے کی کوشش کروں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.